وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پولیس لائنز پشاور دورہ، جدید اسلحہ اور آلات پولیس کے حوالے
👁️ 216 بار دیکھا گیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پولیس لائنز پشاور دورہ، جدید اسلحہ اور آلات پولیس کے حوالے
پشاور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا اور اس موقع پر پولیس فورس کو بلٹ پروف گاڑیوں، جدید اسلحہ اور سکیورٹی آلات با ضابطہ طور پر حوالے کیے گئے۔
پولیس کو ڈرون کیمرے، اینٹی ڈرون گنز، اینٹی ڈرون سسٹمز، تھرمل کیمرے، جیمرز، بلٹ پروف جیکٹس، بیلسٹک ہیلمٹس اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ سنائپر رائفلز، ڈریگونوف، ایم سولہ، سب مشین گنز اور ہیوی مشین گنز بھی پولیس فورس کے حوالے کی گئیں۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تھرمل ویپن سائٹس اور تھرمل بائنوکلرز سے پولیس کی رات کی نگرانی مزید مؤثر ہوگی جبکہ بلٹ پروف ہیولز اور سائیڈ آرمَرنگ سے پولیس کی نقل و حرکت زیادہ محفوظ ہو سکے گی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پولیس فورس کو موجودہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس فورس کے جذبے جوان ہیں اور وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پولیس فورس کو ناقابلِ تسخیر بنایا جائے اور موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے مزید اسلحہ و آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’2018 سے 2022 تک صوبے میں امن رہا مگر اس کے بعد حالات خراب ہوئے۔ جب ہم 80 ہزار شہداء کی بات کرتے ہیں تو ان میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوان بھی شامل ہیں۔‘
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن بحال کیا جائے گا اور اسے برقرار بھی رکھا جائے گا۔ سہیل آفریدی کہنا تھا کہ جب تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی بنے گی تو امن و امان قائم ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C