11/February/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلئے 10 ارب روپے کا اعلان

👁️ 117 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلئے 10 ارب روپے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلئے 10 ارب روپے کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شورش زدہ صوبے  بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی معاونت کے لیے 10 ارب روپے کی خطیر رقم دینے کا اعلان کر دیا۔

 

ڈیلی اردو کے مطابق مریم نواز صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچیں، جہاں انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

 

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزرا سمیت مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں مریم نواز سی ایم سیکریٹریٹ پہنچیں، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی کابینہ اور اراکینِ اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مریم نواز کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا اور سیکیورٹی فورسز کے لیے معاونت کو مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کے لیے متحد ہیں۔

 

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے اور بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومتِ پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ بلوچستان کو فتنہ خوارج جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور ان حالات میں صوبہ چلانا ہمت اور استقامت کا تقاضا کرتا ہے۔

 

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C