وفاقی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
👁️ 188 بار دیکھا گیا
وفاقی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی کابینہ نے مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس کو نیب کا خط آ رہا ہے وہ چیخ و پکار کر رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے، خواجہ آصف مِسنگ پرسن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کا ضامن وزیر دفاع غیر ملک کام کرکے کیسے سیکیورٹی رسک بن گیا؟ تحقیقات کر کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو کیس ریفر کیا ہے، جائزہ لیا جائے کہ اس کمپنی کا کس کس ملک کے ساتھ مفاد وابستہ ہے، یہ انتہائی سنجیدہ سیکیورٹی بریچ ہے لہذا فوری تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کا بیان حلفی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جاتی امرا کے چاکروں کی فہرست میں جا کر اعظم بننے کی ریس جاری ہے، جہاں ان سے ثبوت مانگے جاتے ہیں وہاں یہ لیت و لعل سے کام لے کر جان چھڑاتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 2017 میں شاہد خاقان عباسی نے 9 غیر ملکی دورے کیے اور 114 افراد کو ساتھ لےکر گئے، 2018 میں شاہد خاقان نے 10 غیر ملکی دورے کیے، 26 دن باہر رہے اور 105 افراد کو باہر لیکر گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے 19 دورے کیے اور 50 دن باہر رہے جس میں قومی خزانے سے اربوں روپے ضائع کیے گئے، جو کہتے تھے کہ ہم اپنے گھر سے کھاتے ہیں انہوں نے 80 لاکھ 99 ہزار روپے روپے اڑا دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن کی یاترا میں تین دوروں میں 3 کروڑ 70 لاکھ 73 ہزار روپے خرچ کیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سکھر میں گزشتہ رات ایک نومولود نے مقامی افراد سے انگریزی میں خطاب کیا، دراصل اُن کا خطاب اپنے بیرونی آقاؤں کے لیے تھا۔
ملک بھر میں تاجر برادری کی ہڑتال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس ریفارمز ضروری ہیں اس پر عمل ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی مشکلات کو دو طرح سے دیکھیں گے، جن تاجروں کو مسائل کا سامنا ہے اس پر بات ہو سکتی ہے، دوسرا پہلو وہ تاجر ہیں جو سیاسی جماعتوں کے آلہ کار بن کر ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ایسے تاجروں کے سیاسی ایجنڈے پر ترجیحات الگ سے طے ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ تاجر تجارت کو سیاست سے جوڑ کر کسی سیاسی جماعت کو آکسیجن دینا چاہیتے ہیں، اس ملک نے اب اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا ہے، مانگے تانگے سے اب کام نہیں چلے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C