21/December/2022

ٹانک سے دو نوجوانوں کی ذبح شدہ نعشیں برآمد

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک سے دو نوجوانوں کی ذبح شدہ نعشیں برآمد

ٹانک سے دو نوجوانوں کی ذبح شدہ نعشیں برآمد

ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے ابک تنگی کے پہاڑی نالے سے 2 نوجوانوں کی ذبح شدہ نعشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے تھانہ جنڈولہ کی حدود میں گاؤں دبک تنگی پہاڑی نالے سے 2 نوجوانوں کی ذبح شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں قتل ہونے والے نوجوان چچا زاد بھائی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاشوں کے ساتھ ایک پرچی بھی ملی ہے جس پر پیغام لکھا ہے کہ کہ اگر کوئی بھی جاسوسی کریں تو ان کا یہی انجام ہوگا۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے تحویل میں لے لیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C