ٹانک میں عسکریت پسندوں نے دو سرکاری سکول اور ایک ریسٹ ہاؤس کو آگ لگا دی
👁️ 162 بار دیکھا گیا
ٹانک میں عسکریت پسندوں نے دو سرکاری سکول اور ایک ریسٹ ہاؤس کو آگ لگا دی
ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے نواحی گاؤں کوٹ کٹ میں نامعلوم افراد نے دو سرکاری سکولوں اور ایک ریسٹ ہاؤس کو آگ لگادی ہے جس کے نتیجے میں گورنمنٹ پرائمری سکول، گورنمنٹ مڈل سکول اور ریسٹ ہاؤس مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ہیں۔ سکولوں اور ریسٹ ہاؤس میں موجود فرنیچر اور دیگر الیکٹرانک سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔
ٹانک کے نواحی گاؤں کوٹ کٹ میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 اور گورنمنٹ مڈل سکول سمیت ایک سرکاری ریسٹ ہاؤس کو آگ لگا دی۔#Tank #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) June 5, 2023
ٹانک پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس پارٹی کوٹ کٹ روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گاؤں کوٹ کٹ میں عسکریت پسندوں کی کثیر تعداد میں موجودگی کی وجہ سے مقامی لوگ گھروں کو 2 ہفتے قبل خالی کرچکے ہیں۔
ٹانک کے گاؤں کوٹ کٹ میں اب تک شدت پسندی کے باعث متعدد اموات واقع ہوچکی ہیں۔
کوٹ کٹ گاؤں تقریباً ڈھائی سو گھروں پر مشتمل ہے اور اب پورا گاؤں خوف کی وجہ سے خالی کیا جاچکا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں بھی نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے دو سکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔
نامعلوم افراد نے رات تاریکی میں تحصیل میرعلی گاؤں موسکی میں مرحوم ڈاکٹر نورجنت گل گرلز سکول اور حسوخیل میں یونس گرلز سکول کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 329 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 678 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 592 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C