ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
👁️ 26383 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن (ش ح ط) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں اور ان کی اولین ترجیح سفارتی حل اور معاہدہ ہے، تاہم اگر بات چیت ناکام ہوئی تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور مستقبل قریب میں مزید ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران عوامی سطح پر مذاکرات سے انکار کرتا ہے، لیکن بات چیت کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر امریکہ کی گہری نظر ہے اور خطے میں استحکام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بھی شامل ہوں گے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر ایک بڑے فوجی حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران کی درخواست پر روک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ کارروائی ہوتی تو دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ امریکہ کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوں میں سے ایک ہوتی، تاہم خطے کے ممالک کی اپیل پر سفارتی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا، “میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، میری ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں ہمارے کئی اتحادی بھی فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کے حامی ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اتوار کی دوپہر سے شروع ہوں گے اور رابطے ایک طے شدہ مذاکراتی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز کے حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے اور ایران کے جوہری پروگرام پر بھی معاہدہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہی بہترین راستہ ہے، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کو کسی بھی تباہ کن کارروائی سے قبل ایک آخری موقع دینا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا یہ آخری موقع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ رابطے ایران کی درخواست پر ہو رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر کئی ممالک اس سفارتی عمل کی حمایت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی کا دائرہ وسیع نہیں کرنا چاہتا، تاہم اگر اس کی سلامتی، خودمختاری یا سرزمین کو خطرہ لاحق ہوا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔
ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، لیکن قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9267 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C