ٹرمپ کا ایران کے شہری انفراسٹرکچر اور جزیرہ خارک کو نشانہ بنانے کا عندیہ
👁️ 210 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کے شہری انفراسٹرکچر اور جزیرہ خارک کو نشانہ بنانے کا عندیہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے سے متعلق اپنی سابقہ دھمکیوں کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے بجلی گھروں، سمندری پانی کو میٹھا کرنے والے پلانٹس اور جزیرہ خارک پر ممکنہ کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔
جزیرہ خارک ایران کے لیے انتہائی اہم تیل برآمدی مرکز ہے، جہاں سے ملک کی تقریباً 90 فیصد تیل برآمدات کی ترسیل کی جاتی ہیں۔
دوسری جانب مستقل جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور ملک اپنے مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب، ترکی اور عمان کے وزرائے خارجہ کے علاوہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
عراقچی کے مطابق ان رابطوں کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ عبوری جنگ بندی کا معاہدہ "ختم ہو چکا ہے"، تاہم انہوں نے کہا کہ مذاکرات جاری رہنے دیے جائیں گے، اگرچہ ان کے بقول مذاکرات کار "اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں"۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد مستقل معاہدے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع ہونا تھے۔
ان مذاکرات میں کئی اہم اور پیچیدہ معاملات زیرِ بحث آنے کا امکان ہے، جن میں آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنا، عالمی بحری نقل و حمل کی بحالی اور ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر پابندیاں شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C