ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست
👁️ 27 بار دیکھا گیا
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست
شارجہ (ڈیلی اردو/بی بی سی/وی او اے ) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر گروپ ٹو میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
A late blitz from Asif Ali and Shoaib Malik helped Pakistan continue their momentum at the #T20WorldCup 2021 ???? #PAKvNZ report ???? https://t.co/sjTSVOj61x
— ICC (@ICC) October 26, 2021
پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار حارث رؤف کی شاندار بولنگ اور مشکل وقت میں آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کا رہا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2021
حارث رؤف نے اپنے کرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ آصف علی نے محض 12 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے قیمتی 27 رنز بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا۔
Pakistan's blazing form continues ????#T20WorldCup | #PAKvNZ | https://t.co/rpw034CkPm pic.twitter.com/hTyRgHezCF
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 26, 2021
منگل کی شام پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر ٹاس جیتنے کے بعد باولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اووروں میں 8 ۔وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل اور ڈیون کانوے ٹاپ سکورر رہے۔ دنوں نے ستائیس ستائیس رنز کی اننگز کھیلی۔ مچل کی اننگ میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں کپتان کین ولیمسن نے چھبیس گیندوں پر پچیس رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف کامیاب ترین باولر رہے۔ انہوں نے چار اووروں میں 22 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ حارث روف کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر تنقید ہوتی رہی ہے۔ لیکن بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچوں میں انہوں نے نپی تلی باولنگ کی ہے۔
بھارت کے خلاف پاکستان کی طرف سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاہین آفریدی اس میچ میں بھی بھرپور ردھم میں نظر آئے۔ انہوں نے پہلا اوور میڈن کرایا اور مجموعی طور پر چار اووروں میں 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے ہدف پانچ وکٹوں 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ 27 پر پانچ وکٹیں گرنے اور وکٹ کے سلو ہونے کے بعد جب رنز بنانا مشکل ہو رہا تھا میچ دچسپ ہو گیا۔ اس موقع پر آصف علی کی تیز رفتار بلے بازی نے میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ دیا۔ انہوں نے 12 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ تجربہ کار شعیب ملک 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ محمد رضوان 33 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ کپتان بابر اعظم 9 کے انفرادی سکور پر ساوتھی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے سودھی نے چار اووروں میں انتیس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سینٹلر، ساوتھی، اور بولٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس میچ میں فتح کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز اسکور کیے ہیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس کے بعد اب اسے میچ میں کامیابی کے لیے 135 رنز درکار ہیں۔
نیوزی لینڈ نے 134 کے مجموعے تک پہنچنے کے لیے آٹھ وکٹیں گنوائیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل نے 17، ڈیرل مچل نے 27، کین ولیمسن نے 25، ڈیوون کونوئے نے 27، گلین فلپس نے 13، ٹم سیفرٹ نے 8، مچل سینٹنر نے 6 اور جیمز نیشم نے ایک رن بنایا۔ سودھی دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے اس میچ میں اپنی وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے بھارت کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے والی کیویز ٹیم اور گرین شرٹس اس واقعہ کے بعد پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی وکٹوں اور کنڈیشن کا بخوبی اندازہ ہے، جب کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایونٹ میں اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو شکست دے کر مورال بلند ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی میچز میں مجموعی طور پر 24 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 14 میچز جیتے جب کہ نیوزی لینڈ 10 میچز میں فتح یاب رہی۔
اسی طرح ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں بھی دونوں ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئیں، جن میں پاکستان ٹیم نے تین مرتبہ بازی اپنے نام کی اور دو میچز نیوزی لینڈ کے نام رہے۔
منگل کو کھیلا جانے والا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ میں چھٹا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم:
کین ولیمسن (کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیوون کونوئے، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، اِش سودھی
پاکستان کی ٹیم:
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف، شاہین آفریدی
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C