ٹی ٹی پی افغانستان میں امریکی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے، دی جیو پالیٹکس
👁️ 213 بار دیکھا گیا
ٹی ٹی پی افغانستان میں امریکی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے، دی جیو پالیٹکس
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔
افغانستان سے انخلا کےبعد امریکی ہتھیار خطے کی سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن گئے۔
امریکی جریدہ دی جیوپالیٹکس نے بھی انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں مسلسل دہشتگردی کررہا ہے۔
ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج جدید ہتھیاروں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملےکر رہی ہے. جریدے کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج نے خیبرپختونخوا میں دہشتگرد کارروائیاں اور پر تشدد حملے کئے۔
افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے. جدید امریکی فوجی ہتھیار جن میں ایم فور، رائفلیں، نائٹ ویژن سائٹس اور سازو سامان افغانی دہشتگردوں کی دسترس میں ہے۔امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشتگرد نیٹ ورکس کو کھلے عام فروخت کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان بارہا شواہد کیساتھ ثابت کرچکا ہےکہ دہشت گرد افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے حملہ آور ہیں۔
پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے فوج اور سیکیورٹی فورسز اکثر اصطلاح "خوارج" استعمال کرتی ہیں۔ اس اصطلاح کا مقصد ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے گروہوں کو نشانہ بنانا اور ان کے تشدد پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C