ٹی ٹی پی کا جنگجو واپس بلانے کی خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل کا خیرمقدم
👁️ 30 بار دیکھا گیا
ٹی ٹی پی کا جنگجو واپس بلانے کی خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل کا خیرمقدم
پشاور (ڈیلی اردو) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے جنگجو واپس بلانے کی بیرسٹر سیف کی اپیل کا خیرمقدم کیا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل طالبان سے اپنے لوگ واپس بلانے کی اپیل کی تھی، آج تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے، یہ اچھی پیش رفت ہے، اب بندوق رکھ کر امن کی بات کرنے کی آس لگی ہے۔
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) October 20, 2022
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف کسی کی ڈیوٹی لگائیں کہ انہیں وقتا فوقتا یہ یاد کرائیں کہ آپ ملک کے وزیر دفاع ہیں، ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے، صرف بیان بازی نہیں عملی کام بھی کریں، وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ ہی نہیں ہے۔
کل طالبان سے اپنے لوگ واپس بلانے کی اپیل کی تھی۔ آج تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ یہ اچھی پیش رفت ہے۔
خواجہ آصف کسی کی ڈیوٹی لگائیں کہ انہیں وقتا فوقتا یہ یاد کرائیں کہ آپ ملک کے وزیر دفاع ہیں۔ ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔ https://t.co/e2sOHeua1n
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) October 20, 2022
بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت نے سیاست چمکائی، خواجہ آصف کو آگ اپنے دامن تک پہنچتی نظر آ رہی ہے تو اقتدار میں بیٹھ کر اس کا کیا سدباب کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ ہیلی کاپٹر چارٹرڈ کرائیں تاکہ بھاگنے میں آسانی ہو، خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر، معاشی بدحالی کی جھوٹی باتوں کے پیچھے گمراہ کن ایجنڈا ہے، یہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا راستہ ہموار کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C