پابندیاں اٹھانے تک امریکہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے: ایرانی صدر حسن روحانی
👁️ 133 بار دیکھا گیا
پابندیاں اٹھانے تک امریکہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے: ایرانی صدر حسن روحانی
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک تہران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھا لی جاتیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر نے منگل کو اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے امریکہ کو ایران پر عائد غیر قانونی اور غیر منصفانہ پابندیاں اٹھانی ہوں گی۔
ایرانی صدر کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون اجلاس کے اختتام پر فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میخواں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کی ایرانی صدر سے جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ حسن روحانی کے ساتھ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ایک نئے معاہدے پر مذاکرات کی کوشش کریں گے جو 2015 کے اس بین الاقوامی معاہدے کی جگہ لے سکے گا جس سے وہ پچھلے سال باہر نکل گئے تھے۔
تاہم ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مفادات کا تحفظ یقینی نہ بنایا گیا تو وہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی پر مجبور ہوں گے۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور حسن روحانی آئندہ ماہ ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں نے صدر ٹرمپ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے حسن روحانی سے رابطہ کیا ہے اور وہ آئندہ چند ہفتوں میں صدر ٹرمپ اور حسن روحانی کی ملاقات کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ ان دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں سے جاری تنازع کو ختم کیا جاسکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C