پاراچنار: بادشاہ انور غگ کمیٹی کا ضلع کرم، اورکزئی اور ہنگو میں پولیو مہم بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان
👁️ 123 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بادشاہ انور غگ کمیٹی کا ضلع کرم، اورکزئی اور ہنگو میں پولیو مہم بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان
پاراچنار (محمد صادق) بادشاہ انور غگ کمیٹی نے ضلع کرم اور ضلع اورکزئی اور ضلع ہنگو میں پولیو کے قطرے پلانے اور دیگر حکومتی مراعات سے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ولی اللہ حضرت سید میر انور بادشاہ کی مزار کی تعمیر اور زائرین کیلئے کھولنے کی حکومتی یقین دہانی سے ان کے ہزاروں مریدوں اور عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
پاراچنار پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہ انور غگ کمیٹی کے رہنماؤں سید راحت حسین میاں، کربلائی نور زمان، ماہر حسن، حاجی شبیر حسین، مظہر علی، عباس غلام اور دیگر نے کہا کہ بادشاہ میر انور کا مزار گزشتہ پچیس سالوں سے بند ہے جس کی وجہ سے مزارخستہ حالی کا شکار ہے جبکہ پچیس سالوں سے ان کے معتقدین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک سالہ جدوجہد کے بعد حکومتی سطح پر ہماری شنوائی ہوئی رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کرتار پور میں سکھ برادری کے مذہبی گردوارہ سرکاری سطح پر تعمیر کیا جس سے نہ صرف سکھ برادری بلکہ ہندوستان اور پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے اسی طرح ولی اللہ حضرت بادشاہ انور کے مزار کو بھی تعمیر و تزئین اور اسے عام زائرین کے لئے کھولنا مستحسن اقدام ہوگا۔
انہوں نے پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس اور دیگر اعلی حکام کی جانب سے مزار کھولنے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کے اس اقدام نے ضلع کرم، اورکزئی اور ضلع ہنگو میں لاکھوں مریدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس اعلان کے بعد انہوں نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب ضلع کرم میں بادشاہ انور سیمینار کا انعقاد کردیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام قبائلی عمائدین اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3555 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C