پاراچنار: ممتاز روحانی پیشوا علامہ نواز عرفانی شہید کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاراچنار: ممتاز روحانی پیشوا علامہ نواز عرفانی شہید کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
پاراچنار (محمد صادق) ممتاز روحانی پیشوا علامہ محمد نواز عرفانی شہید کی پانچویں برسی پاراچنار میں ان کے مزار پر عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ برسی میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
برسی کے اجتماع ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری، علی ہادی پسر شہید عرفانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد نواز عرفانی اتحاد بین و المسلمین کے بہت بڑے علمبردار تھے۔ ضلع کرم میں دہشتگردی کے پراشوب دور میں علامہ کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔
انہوں نے اپنے خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر ضلع کرم کے عوام کی بھر پور حفاظت کی اور بعد میں علاقے میں امن و امان کی بحالی میں بھی شہید کا کردار مثالی تھا۔ مقررین نے کہا کہ جس قوم کی ماوں بہنوں میں بیٹوں اور بھائیوں کو قربان کرنے کا جذبہ موجود ہو اس قوم کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے عوام پر علامہ شیخ رجب علی، علامہ سید عارف حسین الحسینی شہید اور علامہ شیخ علی مدد کے بے بہا احسانات ہیں ہمیں چاہیئے کہ شہدا کے احداف کو اگے بڑھائیں۔
انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ شہید کے قتل کیس میں پانچ سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومت کو چاہیے کہ وہ علامہ عرفانی شہید کے قاتلوں کو جلد بےنقاب کریں۔
برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد نواز عرفانی کے فرزند علی ہادی نے کہا کہ شہید کی شہادت کے بعد قومی سوچ رکھنے والے ناپید ہوگئے ہیں۔ لوگوں کو شہید صرف الیکشن کے ایام میں یاد آتے ہیں اور الیکشن میں شہید کا نام استعمال کرکے عوام سے ووٹ مانگنے ہیں اور شہید کے نام کو استعمال کرنے والوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
برسی میں علما کرام، کثیر تعداد میں مومنین سمیت کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈئر نجف عباس بھی شریک ہوئے۔
برسی کے موقع پر ضلعی پولیس اور پاک فوج کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C