25/September/2022

پاراچنار میں سی ٹی ڈی اہلکار کے گھر پر فائرنگ، اہلکار محفوظ، دادا ہلاک

👁️ 19 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاراچنار میں سی ٹی ڈی اہلکار کے گھر پر فائرنگ، اہلکار محفوظ، دادا ہلاک

پاراچنار میں سی ٹی ڈی اہلکار کے گھر پر فائرنگ، اہلکار محفوظ، دادا ہلاک

پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے ملانہ میں نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی کے اہلکار کے گھر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اہلکار کا دادا ہلاک جبکہ سی ٹی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے ملانہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی اہلکار سید شجاعت حسین کے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی اہلکار کے پچاسی سالہ دادا سید محمد حسین فائرنگ کے زد میں آکر ہلاک ہوگیا تاہم حملے میں سی ٹی ڈی اہلکار سید شجاعت حسین محفوظ رہا فائرنگ کے بعد حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C