24/January/2019

پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان میں بارودی مواد کا دھماکا، دو بچے زخمی

👁️ 159 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان میں بارودی مواد کا دھماکا، دو بچے زخمی

پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان میں بارودی مواد کا دھماکا، دو بچے زخمی

شمالی وزیرستان ( دین محمد وزیر ) تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ غلام خان گیٹ کے قریب خفاظتی مائن پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کی شناخت دل راج بی بی اور حسین کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں آٹھ سال اور نو سال بتائی گئی ہے۔

زخمیوں کو ابتدئی طبی امداد کے لیے میران شاہ کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ان کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C