پاک بھارت کشیدگی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
👁️ 77 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مسئلہ کشمیر پر متحرک ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر (آج) بدھ کو ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق عادل الجبیر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیر مملکت برائے خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوگی۔
سعودی سفارت خانے کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداﷲ بن زید بن سلطان النہیان بھی (آج) بدھ کو پاکستان پہنچیں گے یہاں پر وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ سے ملاقاتیں کریں گئے جس میں وہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دونوں وزرا خارجہ بھارت جائیں گے جہاں پر وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اعلیٰ بھارتی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا عالمی رہنما وں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فون پر 2 ہفتے میں تیسرا رابطہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8825 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C