24/November/2019

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے

👁️ 38 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی (ڈیلی اردو) پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی چوتھی برسی آج اتوار کو ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔

پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار شہید 24 نومبر 2015 کو پاک فضائیہ کے ایف سیون تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب فنی خرابی کے باعث جہاز تباہ ہونے کے نتیجے میں آبادی کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔

مریم مختار شہر قائد میں اٹھارہ مئی 1992  کو آنکھ کھولی۔ انہوں نے انٹر میڈیٹ کا امتحان آرمی پبلک اسکول و کالج ملیر کینٹ کراچی سے پاس کیا۔ وہ فٹبال کی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ نیشنل وومن فٹ بال چیمپین شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کے لیے بھی کھیل چکی ہیں.

مریم مختار نے 2014 میں پاکستان ایئر فورس میں گریجویٹ کے طور پر شمولیت کی۔ ان کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا، جس میں 6 دیگر خواتین بھی شریک تھیں۔

انہوں نے فلاحی و خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وہ ایک ایسے تعلیمی ادارے کی بھی معاونت کر رہی تھیں جہاں ایسے غریب و نادار بچوں کو داخل کیا گیا جو فیسیں ادا کرنے کے قابل نہ تھے۔ مریم مختار کا تعلق فوجی خاندان سے تھا، ان کے والد آرمی میں آفیسر رہ چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C