19/February/2021

پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیرکابلو نے ملاقات کی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیرکابلو کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک روس تعلقات آنے والے دنوں میں مزید بہتر ہوں گے اس کے علاوہ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پیش رفت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C