پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: ترجمان چینی دفتر خارجہ
👁️ 56 بار دیکھا گیا
پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: ترجمان چینی دفتر خارجہ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خاطر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے بہت کوششیں کیں۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی اکثریت نے تسلیم کیا، حالیہ اجلاس میں پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے مزید وقت دیاگیا ہے۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں 20 فروری تک کورونا وائرس کے 18264 مریض شفایاب ہو کر ہسپتالوں سے فارغ ہوئے، ایران میں اس وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہیں، وائرس کے خلاف لڑائی میں چین اور ایران مل کر مضبوطی سے کھڑے ہیں اور وبا کو شکست دینے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں گے، امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ممالک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سفارشات کا احترام کریں۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی تاہم جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C