پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے، نیویارک ٹائمز
👁️ 128 بار دیکھا گیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے، نیویارک ٹائمز
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنا عین ممکن ہے اور کشیدگی میں نسبتاً کمی مسئلے کا حل نہیں۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کی فوج تیار اور حکومتوں کے درمیان ڈائیلاگ نہ ہونے کے برابر ہے۔
اخبار لکھتا ہے ‘جب تک پاکستان اور بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے، خوف ناک صورت حال کا سامنا رہے گا’۔
نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ بھارت کا پاکستان پر حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارنے کا دعویٰ مشکوک ہے، نریندر مودی پاکستان کے خلاف بات کر کے ہندو قوم پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔
اخبار نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنا خیر سگالی کے طور پر دیکھا گیا۔
اخبار نے اپنے اداریے میں امریکا پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے ساتھ خود سفارتی سطح پر رابطے کیے، بھارت اور پاکستان پر زور ڈالتے رہیں گے کہ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے میں 50 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کو جواز بنا کر 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور بھارتی طیاروں نے بالاکوٹ کے قریب بمباری کی اور ایمونیشن گرایا اور واپس فرار ہوگئے۔
واقعے کے اگلے ہی روز پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے جن میں سے ایک ‘مگ 21 بائسن’ کے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان فوج نے حراست میں لیا لیکن بعدازاں وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے تحت یکم مارچ کو اُسے بھارت کے حوالےکیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C