پاکستان میں 3 ماہ کے دوران 219 حملوں میں 358 افراد ہلاک ، 496 زخمی ہوئے، رپورٹ
👁️ 25 بار دیکھا گیا
پاکستان میں 3 ماہ کے دوران 219 حملوں میں 358 افراد ہلاک ، 496 زخمی ہوئے، رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں عسکریت پسندوں کے حملوں اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں کم از کم 854 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، یہ تعداد 2022 کے مجموعی اعداد و شمار کا نصف ہے۔
’سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز‘ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران 219 دہشت گرد حملوں اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 358 اور زخمیوں کی تعداد 496 رہی۔
سب سے زیادہ 68 فیصد اموات خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئیں جن کی تعداد 245 ہے، اس کے بعد بلوچستان میں 64 (18 فیصد) اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ دیگر اموات سندھ، پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 کا آغاز سیکیورٹی فورسز کے لیے پوری دہائی کے مہلک ترین مہینے کے ساتھ ہوا، جبکہ گزشتہ برس دسمبر بھی دہائی کا مہلک ترین مہینہ ثابت ہوا تھا۔
جنوری میں سیکیورٹی اہلکاروں کی 111 ہلاکتیں ہوئیں جوکہ ایک ہی مہینے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے، جولائی 2014 کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی 118 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔
تاہم پہلی سہ ماہی کے دوران پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی 63 ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں جوکہ گزشتہ برس 136 تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں اور سرکاری اہلکاروں کی ہلاکتیں تقریباً دوگنی ہو گئی ہیں، جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 88 تھیں اور رواں سال بڑھ کر 167 ہو گئیں۔
پہلی سہ ماہی میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کے زیادہ تر واقعات سیکورٹی اہلکاروں، سرکاری اہلکاروں اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گرد حملے تھے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کم از کم 22 حملے کیے جن میں 107 ہلاکتیں ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9129 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C