پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی
👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی
لاہور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالر شپ دی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ آفس میں دیوالی کی مناسبت سے تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔
دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب: وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے د ہندو اوردیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا
وزیر اعلیٰ کی دیوالی کے تہوار کی مناسبت کے حوالے سے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد pic.twitter.com/Cm79kdqZMe— . (@CMPunjabPK) October 23, 2022
پرویز الٰہی نے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی جبکہ ہندو برادری کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اجرک کا تحفہ دیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالر شپ دیئے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اقلیتی برادری کیلئے 2 فیصد کوٹہ مقرر ہے جبکہ ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C