پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان ملوث نہیں، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ
👁️ 59 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان ملوث نہیں، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغان عبوری حکومت کے ملوث ہونے کی بات کو تسلیم نہیں کرتا، دونوں ممالک کے درمیان کچھ غلط فہمیاں ہیں۔
وفاقی وزیر کی جانب سے یہ بیان حکومت اور فوج کی جانب سے جاری کیے گئے حالیہ بیانات کے بالکل متضاد ہے جن میں سرحد پار دہشت گردی کے لیے عسکریت پسندوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر بار بار خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
حال ہی میں بلوچستان کے علاقے ژوب کینٹ میں فوجی تنصیبات پر حملہ اور بلوچستان کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی فورسز پر ایک اور حملے کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک ہوئے، دفتر خارجہ نے ژوب پر حملہ کرنے والوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر کی۔
گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
اس کے بعد افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے طالبان کے ارکان کو بیرون ملک حملے کرنے سے خبردار کیا تھا۔
ایک روز قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا علاقائی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ اور ساتھ ہی اس کے دوحہ امن معاہدہ سے انحراف بھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اینکر نادر گرامانی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر انسانی حقوق نے افغان حکام کی جانب سے پاکستان میں حملوں سے انکار سے متعلق جاری ہونے والے بیانات کا ذکر کیا۔
یہ انٹرویو ابھی نشر ہونا باقی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں ہیں جو ان کے علم سے ماورا ہو رہی ہیں لیکن جہاں تک طالبان کا تعلق ہے، آج بھی ان کے وزیر دفاع کا بیان آیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور یہ جہاد نہیں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پڑوسی ملک کے ذریعے ادائیگیاں کی جاتی ہیں اور ان کارروائیوں کے پیچھے افغانستان کا نام ہے جب کہ وہاں 20 سال تک طویل جنگ کے بعد لوگوں کو خریدا گیا اور ان بے سہارا لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
جب ان سے سوات اور خیبر پختونخوا میں افغان شہریوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق سوال کیا گیا تو وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ انہیں پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے ملک میں داخلے کی اجازت دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ تھے جنہیں آپ کے اپنے لوگ لائے تھے جنہیں گزشتہ دور حکومت میں مرکزی دھارے میں آنے کی اجازت دی گئی۔
یہ سوال پوچھے جانے پر کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں ہیں، ریاض پیرزادہ نے اتفاق کیا اور کہا کہ ان کی رائے میں افغان قیادت ایران، سعودی عرب، چین اور پاکستان کے ساتھ کافی ایماندار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور افغان قوم کا خون ایک جیسا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سماجی، ثقافتی اور لسانی تاریخی تعلقات ہیں، اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ اتنی بے وفائی کرے گا، میں یہ تسلیم نہیں کرتا۔
وزیر انسانی حقوق نے پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو طاقتور جنگی فوج بھی قرار دیا جس کے بغیر ملک اب تک غرق ہو چکا ہوتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C