پاکستان میں پکڑا جانے والا ونگ کمانڈر اعلیٰ بھارتی شخصیت کا بیٹا نکلا
👁️ 124 بار دیکھا گیا
پاکستان میں پکڑا جانے والا ونگ کمانڈر اعلیٰ بھارتی شخصیت کا بیٹا نکلا
نئی دہلی+ اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرا کر تباہ کر دیئے ہیں اور دو پائلٹس کو گرفتار کر لیا ہے جس کی تصدیق بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے تاہم اب گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے بارے میں تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں گرفتار ہونے والا بھارتی پائلٹ سابق بھارتی ایئر مارشل ” ایس ورتھامن “ کا بیٹا ہے۔
دوسری جانب نجی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا پر بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی تصاویر اور وڈیو آنے کے بعد پائلٹ کی شناخت ان کے بھارتی فضائیہ کے دوستوں نے کی۔
ان کے مطابق گرفتار پائلٹ سابق بھارتی ائیر مارشل ایس ورتھامن کا بیٹا ہے۔ وہ مگ 21 طیارے کے پائلٹ ہیں۔
پاک فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج نے انڈیا کے دو طیارے مار گرانے کے بعد پائلٹ گرفتار کرلیے ہیں لیکن خطے میں امن چاہتے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بدھ کی علی الصبح سے ہی لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کی کشیدگی اور سرگرمی چل رہی تھی۔
تاہم جب چھ مختلف مقامات سے انڈین جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاکستان نے انہیں چھ جگہ پر لاک کیا، پاکستانی پائلٹوں کی فوری کارروائی سے دو انڈین جنگی طیارے مار گرائے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C