پاکستان نے پارا چنار میں قبائلی تصادم پر ایران کے بیان کو غیر ضروری قرار دے دیا
👁️ 94 بار دیکھا گیا
پاکستان نے پارا چنار میں قبائلی تصادم پر ایران کے بیان کو غیر ضروری قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے صوبہ خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پارا چنار میں ہونے والے شیعہ سنی قبائلی تصادم سے متعلق ایران کے بیان کو غیرضروری قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں پاراچنار علاقے کے ’شیعوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے‘ کی مذمت کی تھی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرحد کے نزدیک واقع شیعہ آباد کی علاقے پارا چنارپر ’تکفیری دہشت گردوں‘ نے حملہ کیا اور انہیں ’طالبان پاکستان کا بھرپور تعاون‘ حاصل رہا بلکہ وہ عملاً اس حملے میں شریک رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کا مؤقف ہے کہ پارا چنار میں زمین کے تنازع پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں میں اب تک 50 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے اور اب اس معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ پاراچنار جرگہ ممبران اور فریقین کے مابین دو ماہ کے لئے عارضی فائربندی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پارا چنار نے نئی پیش رفت کی تصدیق بھی کی ہے۔
جرگہ ممبر حاجی رحمت اللہ کے مطابق معاہدے کے خلاف ورزی کرنے والے فریق سے 12 کروڑ روپے جرمانہ لیا جائے گاجبکہ معاہدے کے بعد پشاور ٹو پارا چنار مین شاہراہ کو ہر قسم آمد ورفت کے لئے محفوظ بنائے جائے گا۔
ادھر ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاراچنار پر ایرانی وزارت خارجہ کا بیان غیر ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کا قتل ناقابل برداشت ہے، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے، پاراچنار پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے، اس بیان میں پارا چنار کی مکمل صورتحال کا احاطہ موجود نہیں ہے، وزارت داخلہ اس متعلق کام کر رہی ہے، شیڈیول 4 میں افراد کو شامل کرنا ایک قانونی عمل ہے۔
واضح رہے کہ کرم میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعہ کے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرنے کے بعد سے جاری چھ روزہ جھڑپوں میں 50 افراد ہلاک اور 226 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں اکثریت شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
26/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
26/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی تیاری میں مصروف، حکم ملنے پر 96 گھنٹوں میں کارروائی ممکن
26/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی تیل پائپ لائن پر نئے حملوں کا دعویٰ، سعودی اتحاد نے میزائل روکنے کی تصدیق کردی
26/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کا اسرائیلی انتخابات پر تبصرہ، تہران کو کسی بھی امیدوار کی کامیابی سے فرق نہیں پڑتا: اسماعیل بقائی
26/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام تہران میں اکٹھے، عاصم منیر، سعودی وزیر دفاع اور ترک انٹیلی جنس سربراہ کی ایرانی قیادت سے ملاقات
26/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26404 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15642 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11937 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9300 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7553 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5518 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C