پاکستان کا اقوام متحدہ کے ماہرین کے بیان پر سخت ردعمل، تبصرے کو یکطرفہ اور غیر متوازن قرار دے دیا
👁️ 118 بار دیکھا گیا
پاکستان کا اقوام متحدہ کے ماہرین کے بیان پر سخت ردعمل، تبصرے کو یکطرفہ اور غیر متوازن قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان کو یکطرفہ، غیر متوازن اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کے تبصرے معروضی حقائق اور مکمل سیاق و سباق سے عاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد حملوں میں شہری ہلاکتوں کو کم کر کے پیش کیا گیا ہے، جبکہ شرپسند عناصر کے جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر انداز نہیں کی جا سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کسی بھی فرد یا گروہ کو انسانی حقوق کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے، اور حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، خاص طور پر دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں۔
بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر جان بوجھ کر عوامی خدمات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت متاثر کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ ملی بھگت ثابت ہو چکی ہے، اور ریاستی اقدامات کو روکنے کے لیے منظم رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس آپریشن میں مارے گئے پانچ شدت پسندوں کی لاشیں زبردستی قبضے میں لینا شرپسندوں اور شدت پسندوں کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے، تاہم پولیس نے ان میں سے تین لاشیں واپس حاصل کر لی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شدت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، اور حکومت کے تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر شہری کو آئینی حقوق کے تحت قانونی چارہ جوئی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C