پاکستان کا بھارت سے گودھرا واقعہ اور مسلم کش فسادات پر تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 84 بار دیکھا گیا
پاکستان کا بھارت سے گودھرا واقعہ اور مسلم کش فسادات پر تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے خلاف فسادات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قیادت کے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ساتھ ہی اعلی سطحی آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم، مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا، جو بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لیے کیے گئے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ سانحہ گجرات کے دو دہائیوں بعد بی جے پی ایک بار پھر اپنی تفرقہ انگیز پالیسیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں بھارت کا اپنی اقلیتوں، خاص طور پر بھارتی مسلمانوں کے ساتھ سلوک امتیازی، توہین آمیز ہے۔
پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ گودھرا کے ہولناک واقعے کے ساتھ ساتھ گجرات فسادات کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری طور پر ایک آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دے۔
پاکستان نے عالمی برادری خاص طور پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔
دفترخارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور ان کی جانوں کا تحفظ کیا جائے۔
خیال رہے کہ گجرات کے ہولناک فسادات میں دو ہزار سے زائد مسلمانوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C