پاکستان کا یمن میں امن کیلئے سعودی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار
👁️ 234 بار دیکھا گیا
پاکستان کا یمن میں امن کیلئے سعودی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان یمن میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے جمہوریہ یمن میں امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہے۔
دفتر خارجہ نے یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یمنی فریقین ایسے کسی یکطرفہ اقدام سے گریز کریں گے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو۔
بیان میں تمام یمنی فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ طے شدہ اصولوں کی بنیاد پر جامع اور مذاکراتی سیاسی حل کے لیے تعمیری اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کریں۔
پاکستان نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں ملک میں دیرپا امن کے قیام اور یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی صورت میں سامنے آئیں گی۔
واضح رہے کہ یمن کے جنوبی علیحدگی پسندوں کی مرکزی جماعت سدرن ٹرانزیشنل کونسل نے رواں ماہ کے اوائل میں سعودی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو عدن میں اس کے ہیڈکوارٹر سے بے دخل کر دیا تھا اور جنوبی علاقوں کے بڑے حصے پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا۔
جمعے کو متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ یمن میں سکیورٹی اور استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کرتی ہے اور ملک میں استحکام کی حمایت کے لیے پُرعزم ہے۔
سعودی عرب نے جمعرات کو کہا تھا کہ یمنی علیحدگی پسند حالیہ دنوں میں قبضے میں لی جانے والی علاقوں کو واپس کریں، جبکہ اس نے حکومتی کیمپ کے اندر کشیدگی کم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C