’پاکستانی حکام صحافیوں اور میڈیا کے تحفظ کو یقینی بنائیں‘، سی بی جے
👁️ 203 بار دیکھا گیا
’پاکستانی حکام صحافیوں اور میڈیا کے تحفظ کو یقینی بنائیں‘، سی بی جے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) ایک عالمی میڈیا رائٹس گروپ نے پاکستانی حکام سے صحافی جام صغیر احمد لاڑ کے قتل کی تحقیقات کی کارروائی تیز کرنے اور ملک میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بیچ میڈیا کے تحفظ اور آزادی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ 23 مارچ کو اسلام آباد سے موصولہ جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق امریکہ میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے پاکستانی حکام پر پر زور دیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے شروع میں ہونے والے جام صغیر احمد لاڑ کے قتل کی تحقیقات ”تیز اور شفاف‘‘ طریقے سے کروائیں اور اس امر کا تعین کریں کہ آیا ”اس کا تعلق ان کی صحافت سے تھا۔‘‘
جام صغیر احمد لاڑ، روزنامہ خبریں کے نامہ نگار تھے جو اردو زبان کا ایک مقبول اخبار ہے۔ جام صغیر پاکستان کے مرکزی صوبے پنجاب میں دہشت گردی کی اس واردات میں گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے تھے۔
مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق ان پر فائرنگ خان پور صدر تھانہ کے حدود میں نواں کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے کی تھی۔ فائرنگ اُس وقت کی گئی تھی جب وہ روزہ افطار کرنے کے بعد اپنے دفتر میں بیٹھے تھے۔
امریکہ میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کے بہیمانہ قتل اور پھر سزا سے بچ نکلنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ سی پی جے ایشیا کے پروگرام کوآرڈینیٹر beh lih yi نے جمعہ کو دیر گئے ایک بیان میں کہا، ”پاکستان کی حکومت کو میڈیا کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے چاہییں اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافی انتقامی کارروائیوں کے خوف کے بغیر رپورٹنگ کر سکیں۔‘‘
پاکستان میں فوج پر تنقید کرنے والے صحافیوں کے خلاف حملے، انہیں دھمکیاں دینے اور ان کے ساتھ آن لائن بدسلوکی کی شکایات عام ہو چکی ہیں۔ گزشتہ ماہ 40 سے زائد صحافیوں اور یوٹیوبرز کو حکام کی طرف سے طلب کر کے ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی خاص طور پر اعلیٰ کورٹ کے ججوں پر تنقید کیے جانے کے معاملے میں ان کی سرزنش کی گئی تھی۔
امریکی کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے ڈیٹا کے مطابق اس ملک میں 1992ء سے اب تک 64 صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔
جنوبی ایشیا کا یہ ملک سی پی جی کے 2023ء کے عالمی استثنیٰ انڈیکس میں 11 ویں نمبر پر تھا۔ اس انڈیکس میں صحافیوں کے قاتلوں کو سزا نہ ملنے کے حساب سے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3440 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C