پاکستانی خاتون فٹبالر ذوالفیا نذیر نے پاوور لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا
👁️ 43 بار دیکھا گیا
پاکستانی خاتون فٹبالر ذوالفیا نذیر نے پاوور لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئر ذوالفیا نذیر پاور لفٹر بن گئیں اور دوبئی میں ہونےوالی پاوور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔
انڈر ففٹی ٹو ویٹ کیٹیگری میں ذوالفیا نذیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکویٹس اور ڈیڈ لفٹ میں 110 کلوگرام جب کہ چیسٹ پریس میں 57 عشاریہ 5 کلوگرام وزن اٹھاکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
پانچ سال قبل پاکستان کی جانب سے ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ کھیلنے والی مڈ فیلڈر ذوالفیا نذیر اب ایک اور کھیل میں اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔
ذوالفیا نے دبئی میں ہونیوالی ڈیزرٹ بیربال پاور میٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے طاقت کے اس کھیل میں اپنی مہارت ثابت کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں ذوالفیا نے بتایا کہ وہ فٹبال کی طرح پاور لفٹنگ میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔
ذوالفیا نے کہا کہ انہوں نے فٹنس ٹریننگ کیلئے پاور لفٹنگ کا کھیل اپنایا ، ساتھ ساتھ فٹبال بھی جاری ہے اور وہ دبئی میں کلب فٹبال بھی کھیل رہی ہیں۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان فٹبال کے معاملات بھی جلد بہتر ہوں گے تاکہ انہیں ایک بار پھر ملک کیلئے بھی فٹبال کھیلنے کا موقع مل سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1911 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C