19/September/2022

پاکستانی کشمیر میں کلسٹر بم پھٹنے سے 2 بھائی ہلاک ہوگئے

👁️ 37 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستانی کشمیر میں کلسٹر بم پھٹنے سے 2 بھائی ہلاک ہوگئے

پاکستانی کشمیر میں کلسٹر بم پھٹنے سے 2 بھائی ہلاک ہوگئے

مظفر آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بھائی ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ پالڑی شاہ کوٹ میں تیندوے کے حملے میں 2 بھائی ہلاک ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دونوں بھائی قریبی جنگل میں جلانے کے لیے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے کہ تیندوے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے منیر اور امجد کی عمریں 16 اور 20 سال تھیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کی گئی تھیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں نوجوانوں کو کسی جانور نے نہیں مارا، پوسٹ مارٹم میں ان کے جسم سے کلسٹر بم کے ٹکڑے ملے ہیں، ممکنہ طورپر دونوں نوجوانوں کی موت کھلونا بم کی زد میں آنے سے ہوئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C