پاکپتن اراضی کیس: اینٹی کرپشن کی سابق وزیر اعظم نوازشریف سے جیل میں تفتیش
👁️ 167 بار دیکھا گیا
پاکپتن اراضی کیس: اینٹی کرپشن کی سابق وزیر اعظم نوازشریف سے جیل میں تفتیش
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکپتن اراضی الاٹمنٹ کیس میں اینٹی کرپشن ٹیم نے نواز شریف کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا۔ سابق وزیر اعظم سے ایک گھنٹہ تحقیقات کی گئی۔ اینٹی کرپشن نے نواز شریف کو 9 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے 1985 کے کاغذات نواز شریف کے سامنے رکھے۔ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا 34 سال پرانے کاغذات ہیں مجھے کچھ یاد نہیں۔
تحقیقیاتی ٹیم نے سوال کیا کیا الاٹمنٹ کے لئے اخبار میں اشتہار دیا تھا، زمین کن بنیادوں پر الاٹمنٹ کی گئی، کن کن افسران کو الاٹمنٹ کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ نواز شریف نے جواب دیا کہ بہت پرانا کیس ہے مجھے کچھ یاد نہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا کن بنیادوں پر دیوان قطب کو زمین الاٹ کی گئی۔
جس پر نواز شریف نے کہا تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے مگر تفصیلات یاد نہیں، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کام کیا، کبھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، پاکستان کی خدمت کی ہے، قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد جواب دوں گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C