پاکپتن: بابا فریدؒ کے عرس پر آنیوالے زائرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد زخمی
👁️ 93 بار دیکھا گیا
پاکپتن: بابا فریدؒ کے عرس پر آنیوالے زائرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد زخمی
پاکپتن (ویب ڈیسک) پاکپتن میں عرس بابا فریدؒ پر ناقص انتظامات کے سبب پولیس نے زائرین پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، دم گھٹنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پاکپتن میں وی آئی پی لوگوں کو بہشتی دروازے سے گزارنے پر بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے انتظامات درست کرنے کی بجائے زائرین پر بدترین لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے باعث دور دور سے آنے والے کئی زائرین زخمی ہو گئے۔
پولیس ڈیوٹی چھوڑ کر سیکورٹی گاڑیوں میں عزیز و اقارب کو بہشتی دروازے سے گزارنے میں مصروف رہی، زائرین میں شامل ایک شخص کا پولیس تشدد اور بھگدڑ کے سبب دم گھٹ گیا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ زائرین پر پولیس تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکپتن کے دربار پر طاقت کے نشے میں دھت ایس ایچ او نے ایک بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر اسے معطل کر دیا گیا تھا تاہم آج پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C