پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی غیر قانونی قرار، رہا کرنیکا حکم
👁️ 79 بار دیکھا گیا
پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی غیر قانونی قرار، رہا کرنیکا حکم
کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دے دیا ہے جب کہ نظر بندی کا سرکاری اعلامیہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
پیر کو کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے استفسار کیا کہ ایسا کیا مواد تھا جس کی بنیاد پر بری ہونے والے پانچ ملزمان کی نظر بندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا؟
بینچ میں شامل جسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں رپورٹ کیا گیا کہ خطرناک ملزمان بری ہوگئے ہیں۔ آپ نے صرف اپنا کام کیا، آپ نے کیسے سمجھا کہ کسی کی جان کو خطرات لاحق ہیں؟
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسے اشارے ملے ہیں۔
جسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ “عدالت کو میڈیا کی پرواہ نہیں، آپ کو ہوگی۔ عدالت صرف ٹھوس شواہد اور قانون کو دیکھے گی اور کچھ نہیں دیکھا جائے گا۔ سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا۔”
جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ کیا کسی کو تین ماہ کے لیے شواہد کے بغیر نظر بند کیا جا سکتا ہے؟ ایمان داری سے بتائیں ان افراد کو کیوں نظر بند کیا گیا؟
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کا اس میں کوئی مفاد وابستہ نہیں ہے، ان کے بقول وہ سچ بول رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت کو یقین دہائی کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کوئی بد دیانتی نہیں ہے۔
سیکریٹری داخلہ سندھ بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران انہوں نے عدالت کو بتایا کہ محکمۂ داخلہ سندھ کے پاس جو مواد آیا، اس کا جائزہ لینے کے لیے چھ دن لگائے گئے۔
ملزمان کی نظر بندی کے حوالے سے انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام مواد کا جائزہ لینے کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اس موقع پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ اداروں نے مقتولہ کی بہن کو سیکیورٹی دینے کے بجائے ملزمان کو ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا۔اس سے پہلے کئی ٹارگٹ کلرز بری ہوئے، انہیں ایم پی او کے تحت کیوں نہیں بند کیا گیا؟
اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کو وضاحت کا موقع دیا گیا تھا۔ نظر بندی کا نوٹی فکیشن قانون کے مطابق جاری کیا گیا،اس قانون کو چیلنج نہیں کیا گیا۔ اس سے متعلق قانون واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں خفیہ اطلاعات پر مبنی رپورٹس موجود ہیں، مدعیہ کو خطرات کے متعلق بتایا گیا ہے۔ اس لیے بری ہونے والوں کی نظر بندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
اس موقع پر جسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ خفیہ اطلاعات پر مبنی رپورٹ بھول جائیں۔ یہ بدترین رپورٹس ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل محمود اے قریشی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نظر بندی کا نوٹی فکیشن میرٹ کے خلاف ہے۔ صرف مفروضوں اور افواہوں کی بنیاد پر نظر بندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نظر بندی کا نوٹی فکیشن آئین کے آرٹیکل 4، 9 اور 10 کی خلاف ورزی ہے جب کہ یہ غیر قانونی ہے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دے دی جب کہ ملزمان کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے کر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C