پشاور: اے آئی جی اشرف نور اور بیرسٹر ہارون بلور پر حملوں میں ملوث دو دہشت گرد’ مبینہ مقابلے میں ہلاک
👁️ 36 بار دیکھا گیا
پشاور: اے آئی جی اشرف نور اور بیرسٹر ہارون بلور پر حملوں میں ملوث دو دہشت گرد’ مبینہ مقابلے میں ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں تھانہ سربند پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور ریجن اور پشاور پولیس نے گزشتہ شب ڈی ایس پی سردار حسین اور دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے نواحی علاقے سربند شنواری میں آپریشن کیا۔
سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں کے علاقے میں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر جاری ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت گل حئی اور حضرت عمر کے ناموں سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد گل حئی سہولت کاری، آئی ڈی دھماکے اور بھتہ خوری میں ملوث تھا، دہشت گرد عمر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ہیڈکوارٹر اشرف نور، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بیرسٹر ہارون بلور پر خودکش دھماکے میں مطلوب تھا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ایک دہشت گرد کا تعلق خیبر کے علاقے باڑہ اور دوسرے کا تعلق مہمند اور حال پشاور کے علاقے یکہ توت سے ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے جبکہ آپریشن کے دوران تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 سے 3 دہشت گرد فرار ہو گئے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C