پشاور میں سِکھ نیوز کاسٹر کا بھائی نامعلوم افراد کے ہاتھوں بے دردی سے قتل
👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سِکھ نیوز کاسٹر کا بھائی نامعلوم افراد کے ہاتھوں بے دردی سے قتل
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے پاکستان کے پہلے سکھ نیوز کاسٹر ہرمیت سنگھ کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول رویندر سنگھ کی اگلے چند روز میں شادی ہونے والی تھی جو شاپنگ کے سلسلہ میں ضلع شانگلہ سے پشاور آیا تھا، نامعلوم ملزمان نے مقتول کے بھائی کو فون کرکے اطلاع بھی دی کہ آپ کے بھائی کو قتل کرکے نعش چمکنی میں پھینک دی ہے۔
پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرنے والے صحافی ہرمیت سنگھ کا بھائی پشاور میں قتل
— Mudassir hussain (@MudassirSayyed) January 5, 2020
پولیس کے مطابق تویندر سنگھ ولد اتم رام سنگھ سکنہ چکسیر شانگلہ نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ کل رات اُس کو رویندر سنگھ کے موبائل فون سے کال موصول ہوئی، دوسری جانب ایک نامعلوم شخص نے بتایا کہ آپ کے بھائی رویندر کو قتل کرکے اُس کی نعش تھانہ چمکنی کی حدود میں پھینک دی ہے۔
پبلک نیوز کے رپورٹر ہرمیت سنگھ کے بھائی پشاور میں قتل ۔ 25 سالہ رویندر سنگھ کی چند روز بعد شادی تھی ۔ رات گئے نامعلوم افراد نے مقتول کے موبائل سے ہرمیت سنگھ کو کال کر کے بتایا کہ آپ کے بھائی کو قتل کردیا ۔ pic.twitter.com/SFPGgBX1wn
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) January 5, 2020
پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت رویندرا سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کے علمبردار کل دیپ اور پبلک نیوز کے رپوٹر ہرمیت سنگھ کے چھوٹے بھائی رویندر سنگھ کو پشاور میں قتل کردیا گیا https://t.co/yOhkDs7CeK
— Haider Javed Syed (@HaiderJavedSyed) January 5, 2020
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول رویندر سنگھ ملیشیاء میں کاروبار کرتا تھا جو حال ہی میں وطن واپس آیا تھا جس کی اگلے ہفتے شادی ہونے والی تھی اور وہ شاپنگ کے سلسلہ میں پشاور آیا تھا جبکہ مقتول کی پشاور آمد کا بھی صرف مخصوص افراد کو علم تھا۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کی کے ایم سی آمد، مقتول رویندر سنگھ کے پوسٹ مارٹم اور لاش کا معائنہ کیا اور لواحقین سے بھی بات چیت کی۔
پولیس نے جامع تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا
ایس ایس پی آپریشنز پشاور pic.twitter.com/6liYdG9cjP— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) January 5, 2020
دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے خیبر میڈیکل کالج میں نعش کی پوسٹ مارٹم کے دوران مقتول کے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد ملوث ملزمان کو ٹریس کرلیا جائے گا۔
ابھی تک کسی نے سکھ نوجوان قتل کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ اہل خانہ کی جانب سے بھی فوری طور پر کسی پر شک ظاہر نہیں کیا گیا۔
سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد مقتول رویندر سنگھ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد پشاور پریس کلب لائے اور ایک مختصر مظاہرہ کیا۔ جس کے بعد میں انہوں نے لاش کو مقتول کے آبائی ضلعے شانگلہ روانہ کر دیا۔
دوسری جانب بھارت کی وزارت خارجہ نے پشاور میں سکھ نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
MEA: India strongly condemns targeted killing of minority Sikh community member in Peshawar (Pakistan) that follows recent despicable vandalism & desecration of Gurdwara Sri Janam Asthan at Nankana Sahib & unresolved case of abduction,forced conversion&marriage of a Sikh girl pic.twitter.com/VlPjlizqDA
— ANI (@ANI) January 5, 2020
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بھارت پاکستان کے شہر پشاور میں سکھ اقلیت سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C