پشاور میں ورسک روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکا
👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں ورسک روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکا
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے، دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈیلی اردو کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر پولیس وین معمول کے مطابق گشت کررہی تھی کہ اس دوران ایک دھماکا ہوا، یہ ایک آئی ای ڈی دھماکا تھا، جو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشن نے صحافیوں کو بتایا کہ آئی ای ڈی بلاسٹ کے ذریعے پولیس وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ایس پی ورسک محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی ورسک ارباب نعیم حیدر موقع پر موجود تھے، دھماکے کے فوراً بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) کو طلب کرلیا گیا ہے، جو جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کررہی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، پولیس مزید شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس حوالے سے تفتیش کے بعد ہی حتمی معلومات سامنے آسکیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2133 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C