پشاور میں ڈرون حملہ، خاتون ہلاک، بچوں سمیت 10 افراد زخمی
👁️ 262 بار دیکھا گیا
پشاور میں ڈرون حملہ، خاتون ہلاک، بچوں سمیت 10 افراد زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی داراحکومت پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل کے شاہ مت خیل میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال کر مختلف طبی مراکز منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کیا گیا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق اب تک ہسپتال لائے گئے پانچ زخمیوں میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 80 سال کے درمیان ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دو معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ تین زخمی بدستور زیرِ علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مجموعی طور پر خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی نوعیت، حملے کے ذمہ دار عناصر اور اس کی وجوہات کے بارے میں تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C