پشاور: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث حملہ آور کی مبینہ سی ٹی ڈی کارروائی میں ہلاکت
👁️ 276 بار دیکھا گیا
پشاور: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث حملہ آور کی مبینہ سی ٹی ڈی کارروائی میں ہلاکت
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ کارروائی ملزم کی نشاندہی اور شناخت کے لیے کی جا رہی تھی۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لیے محکمہ انسداد دہشتگری (سی ٹی ڈی) کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پشاور میں ایک کارروائی کے دوران بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر محمد ثنان عرف حبیب ولد عبد الرحمن کو ہلاک کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کو پراسیکیوشن برانچ سے قانونی پراسیس کے تحت تفتیش کے لیے لایا گیا تھا، جہاں دوران انٹروگیشن اس نے متعدد دہشتگردی کے مقدمات میں براہِ راست یا بالواسطہ ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دوران انٹروگیشن اے ایس آئی فصیح اللہ اور ٹکٹنگ آفیسر سلمان کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ہلاک کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ہلاک
محکمہ انسداد دہشتگری کی ٹیمیں اور تفتیشی اسٹاف مجرم کو مقامات وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جا رہے تھے کہ حسن خیل زاخیل کے مقام پر پولیس پارٹی پر سنائپر فائرنگ کی گئی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر ثنان عرف حبیب ہلاک ہو گیا، جبکہ پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔
سی ٹی ڈی نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ممکنہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C