پشاور ہائیکورٹ نے قبائلی اضلاع کیلئے 28 ججز تعینات کر دیئے
👁️ 162 بار دیکھا گیا
پشاور ہائیکورٹ نے قبائلی اضلاع کیلئے 28 ججز تعینات کر دیئے
پشاور (ڈیلی اردو) پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے 28 ججز کو تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 7 سینئر سول ججز اور 14 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سات قبائلی اضلاع میں ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تعینات کردیے گئے ہیں۔
رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہرضلع کی سطح پر ایک ایک سنئیر سول جج بھی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ قبائلی اضلاع میں ججز کے مقدمات سننے کے لیے عارضی عدالتی قائم کردی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع خیبر کے لیے پشاور حیات آباد، باجوڑ کے لیے تیمرگرہ، ضلع کرم کے لیے ہنگو اور شمالی وزیرستان کے لیے ٹانک میں عدالت قائم کی جائے۔
اعلامیے کے مطابق اسی طرح ضلع مہمند کے لیے عارضی عدالت شبقدر جبکہ جنوبی وزیرستان کے لیے بنوں میں جگہ مختص کی جائے۔


پشاور ہائی کورٹ نے تعینات ہونے والے ججز کو فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
یہ ججز قبائلی اضلاع میں نئے جوڈیشل کمپلیکسز کی تعمیر تک ان اضلاع سے ملحقہ اضلاع میں کیسز کی سماعت کریں گے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ یہ عارضی انتظام زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک جاری رہے گا اور امید ہے کہ اس کے بعد یہ ججز نئے ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں منتقل ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ جج قبائلی اضلاع میں ججز کی تعیناتی کی گئی ہے ان میں خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔
مئی 2018 میں سابق فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا بل قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔
فاٹا کے انضمام کا عمل تاحال جاری ہے جس کی نگرانی اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کررہی ہے۔
فاٹا کے خیبر پختونخوا سے انضمام کے تاریخی فیصلے کے بعد صوبائی حکومت نے قبائلی علاقوں میں اضلاع اور سب ڈویژن متعارف کراتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر قائم کیے تھے، جہاں اس سے قبل ڈیڑھ صدی سے فرنٹیئر کرائم ریگولیشنز (ایف سی آر) کہلانے والے استعماری قانون کے تحت حکومت کی جارہی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3442 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C