پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، 13 دہشت گرد گرفتار
👁️ 300 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، 13 دہشت گرد گرفتار
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے بھر میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران دہشت گردی کا ایک بڑا نیٹ ورک بے نقاب کیا گیا۔
یہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ اور میانوالی میں کی گئیں۔
حکام کے مطابق لاہور سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد مختار کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، 4 آئی ای ڈیز، 8 ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ لٹریچر اور اسٹیکرز برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
گرفتار دہشت گردوں کی شناخت مختار احمد، یونس، فیروز خان، ولی، اویس، فرمان، مومن، عدنان، راجہ فیصل، رضا خان، غلام شبیر، راؤ ساجد اور مختار شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے پنجاب بھر میں 1487 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران 53 ہزار 335 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 168 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C