پنجاب: رواں برس سی ٹی ڈی نے 177 دہشت گرد گرفتار کیے
👁️ 32 بار دیکھا گیا
پنجاب: رواں برس سی ٹی ڈی نے 177 دہشت گرد گرفتار کیے
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے رواں برس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 901 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جس میں دہشت گردی، ملک و سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 177 دہشت گرد گرفتار اور 142 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریڈ بک میں شامل کالعدم تنظیموں کے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں خود کش جیکٹس، راکٹس، ہینڈ گرنیڈز، ڈیٹونیٹرز، آئی ای ڈیز، دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
علاوہ ازیں دہشتگردوں سے پسٹلز، بال بیرنگ باکس، گولیاں، سیفٹی فیوز، پرائما کارڈز، لیپ ٹاپس، موبائل، اور کالعدم کتابیں، میگزین، پمفلٹس سمیت دیگر متنازعہ مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردانہ 133 منصوبوں کو خاک میں ملا کر مجرموں کو گرفتار کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی، شدت و شر پسندی سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے قلع قمع کیلئے مصروف عمل ہے، سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائیوں سے دہشت گردی کی کارروائیوں، پلاننگ اور معاونت میں ملوث 114 نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا۔
آئی جی پنجاب نے شاندار کارکردگی پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے موثر انفارمیشن شئیرنگ سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں، فنانسرز سمیت تمام مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C