پنجاب: ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار، بارودی مواد برآمد
👁️ 493 بار دیکھا گیا
پنجاب: ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار، بارودی مواد برآمد
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے مبینہ طور پر وابستہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت روز علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو ارمڑ میانہ، ضلع پشاور، خیبر پختونخوا کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے لیے جاسوسی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، ایک پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، برقی تار، تین بیٹریاں اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اوکاڑہ کے فیصل آباد روڈ پر واقع کوہ نور سٹی کے علاقے میں مبینہ طور پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی غرض سے موجود تھا، جہاں کارروائی کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزم کے مبینہ نیٹ ورک اور ممکنہ سہولت کاروں سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C