پنجاب: قصور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب: قصور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل وسیم شہزاد لاہور میں بطور ڈرائیور ایم ٹی برانچ میں تعینات تھا، مقتول ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار ہوکر واپس اپنے گاؤں ’’جاگو والا چک‘‘ جا رہا تھا کہ پتوکی تحصیل کچہری کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔
پتوکی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل وسیم شہزاد جاں بحق، اہلکار لاہور انویسٹی گیشن برانچ کا ملازم اور پتوکی کے نواحی علاقہ جاگوالا چک4 کا رہائشی جبکہ سب انسپکٹر بشیر احمد کا بیٹا تھا، واقعہ نیشنل ہائی وے نیو جوڈیشل کمپلیکس کے قریب پیش آیا
@inamkhan24 @OfficialDPRPP pic.twitter.com/6mz70ETpDN
— KasurUpdates (Shahzad Rehmat) (@kasurupdates) December 4, 2022
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال پتوکی منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانا صدر پتوکی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C