پنجاب: مظفر گڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی ہلاک
👁️ 170 بار دیکھا گیا
پنجاب: مظفر گڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی ہلاک
مظفر گڑھ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی اخبار سے وابستہ صحافی اشفاق احمد سیال کو ہلاک کر دیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی اشفاق احمد سیال کو تھرمل بائی پاس پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور حملہ آور فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق صحافی اشفاق احمد سیال کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
حکام کے مطابق مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اشفاق احمد سیال گزشتہ چند برسوں سے روزنامہ ’ؐخبریں‘ ملتان میں بطور رپورٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی کے قتل کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) پاکستان کے بانی و چیئرمین شبیر حسین طوری نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3411 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C