پنجاب: کوٹ ادو میں گھر کے اندر پراسرار دھماکا، 6 افراد ہلاک
👁️ 135 بار دیکھا گیا
پنجاب: کوٹ ادو میں گھر کے اندر پراسرار دھماکا، 6 افراد ہلاک
کوٹ ادو (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں ایک گھر میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کباڑ کا کام کرتے تھے، دھماکے کے وقت بھی کباڑ کی چھانٹی کی جا رہی تھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، بعد ازاں زخمی ہونے والا بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ دھماکا کس چیز کا تھا۔
ریسکیو نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کوٹ ادو منتقل کردیا ہے۔
مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر سید حسنین حیدر موقع پر پہنچ گئے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس، واقعے کی رپورٹ طلب
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کوٹ ادو کے قریبی قصبہ دائرہ دین پناہ میں دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور آئی جی سے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C