پنجگور: ایران کی حدود سے دہشت گردوں کا حملہ، 4 پاکستانی فوجی ہلاک
👁️ 56 بار دیکھا گیا
پنجگور: ایران کی حدود سے دہشت گردوں کا حملہ، 4 پاکستانی فوجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں سرحد کے قریب ایرانی سرزمین سے کیے گئے ‘دہشت گرد ‘حملے میں اس کے چار اہل کار ہلاک ہو گئے ہیں۔
بدھ کو افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سرحد پر معمول کی پیٹرولنگ کر رہا تھا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں پیش آیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ” دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین سے فوجی قافلے کو ٹارگٹ کیا۔”بیان میں ایرانی حکام سے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قومی دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی چار سیکیورٹی اہل کاروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C