19/February/2026

پولش فوجی تنصیبات میں چینی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار

👁️ 118 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پولش فوجی تنصیبات میں چینی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار

پولش فوجی تنصیبات میں چینی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار

وارسا (ڈیلی اردو)پولینڈ کی فوج نے حساس معلومات تک ممکنہ رسائی کو روکنے کے لیے چینی ساختہ گاڑیوں کے فوجی تنصیبات میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیاں حساس ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

 

پولش فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جدید گاڑیاں، جو جدید سینسرز اور مواصلاتی نظام سے لیس ہوتی ہیں، ’’ڈیٹا تک رسائی اور استعمال‘‘ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان گاڑیوں کے ذریعے ویڈیو، آواز اور لوکیشن کا ڈیٹا جمع کیا جا سکتا ہے، اور خدشہ ہے کہ چینی کمپنیاں یہ حساس معلومات اپنی حکام کے ساتھ شیئر کر سکتی ہیں۔

 

فوج کے مطابق وہ تمام گاڑیاں جو مقام، ویڈیو یا آواز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، محفوظ فوجی علاقوں میں داخل نہیں ہو سکیں گی جب تک کہ ان کی یہ خصوصیات بند نہ کر دی جائیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نئی پابندیاں صرف چینی مصنوعات تک محدود نہیں ہیں۔

 

چین میں تیار کردہ کسی بھی گاڑی کے انفوٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ سرکاری فوجی فونز کو منسلک کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

 

فوج کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں اور دیگر نیٹو ممالک کی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔

 

گزشتہ برسوں میں پولینڈ کی مارکیٹ میں چینی گاڑیوں کی موجودگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وارسا میں قائم مارکیٹ ریسرچ فرم آئی بی آر ایم سمار کے مطابق گزشتہ سال پولینڈ میں نئی رجسٹر ہونے والی گاڑیوں میں چینی ماڈلز کا حصہ 8 فیصد سے زائد تھا۔

 

اسی دوران امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی حساس ٹیکنالوجی اور معلومات کو غیر ملکی جاسوسی، بشمول چین، سے محفوظ رکھنے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C