14/February/2025

پولیس نے چارسدہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پولیس نے چارسدہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

پولیس نے چارسدہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

چارسدہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس نے تخریب کاری بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں راکٹ گولے اوردیگر بارودی مواد برآمد کرکے ناکام بنا دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ خواجہ وس کی حدود پولیٹیکل روڈ نزد شیخ شنڈا بابا مقبرہ پل کے نیچے ایک مشکوک بوری پڑی ہے جس پر پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور مشکوک بوری کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران 9 راکٹ لانچر گولے، 13 فیوز، 5 کارٹیجز اور 40 رنگ کارٹیجز برآمد کیے گئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

پولیس نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے تاکہ کسی بھی تخریبی منصوبے کو بروقت روکا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C