پولیس پر حملہ کیس: صحافی اسد کھرل کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع
👁️ 152 بار دیکھا گیا
پولیس پر حملہ کیس: صحافی اسد کھرل کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے پولیس پر میبنہ طور پر حملے کے کیس میں گرفتار صحافی اسد کھرل کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کردی۔
پولیس نے اسد کھرل کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا اور مؤقف اپنایا کہ ملزم سے سرکاری رائفل برآمد کرنی ہے اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کی جائے۔
عدالت میں دیئے گئے بیان میں پولیس نے کہا کہ ملزم اسد کھرل کافی ہوشیار اور چالاک ہے، تفتیش کے دوران ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔
مجسٹریٹ نے پولیس اور ملزم کا مؤقف سننے کے بعد اسد کھرل کا مزید دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
اس موقع پر اسد کھرل کے وکیل نے کہا کہ اسد کھرل صحافی ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں سیکیورٹی ملی جبکہ پولیس نے چار دن کے ریمانڈ میں ملزم پر تشدد کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسد کھرل کے سیل میں پانی کھڑا تھا اور وہ سو نہیں سکے، ایک حساس انسان کے ساتھ پولیس نے ایسا سلوک کیا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ اسد کھرل کے کپڑے اتروا کر سیل میں کھڑا رکھا گیا اور پوری پولیس فورس اس ایک انسان کے خلاف لگی ہوئی ہے۔
عدالت میں سماعت مکمل ہونے پر پولیس حکام اسد کھرل کو لے کر عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔
یاد رہے کہ 23 جولائی کو لاہور کی پولیس نے ٹی وی اینکر اسد کھرل کو پولیس افسر اور ایک کانسٹیبل کو یرغمال بنانے، ان پر فائرنگ اور سرکاری اسلحے کو چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ اسد کھرل نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔
پولیس نے متعدد سنگین الزامات کے تحت اسد کھرل کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی تھی اور پولیس کمانڈوز کی مدد سے انہیں ان کی ویلنسیا ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C